پی ایس ایل سیزن9: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج مد مقابل ہوں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے انسویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے، گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن کیا، آج شام 7 بجے ہونے والے مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی۔

پی ایس ایل سیزن نائن میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی مہارتوں کو مذید بہتر کرنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز لاہور اور کراچی کے بعد اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منتقل ہوگئے ہیں، گزشتہ روز پی ایس ایل کے 2 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے، لیکن بارش کے باعث منسوخ ہوگئے۔

تاہم دن 2 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا، دوسری جانب شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

World Times @ 2023 All Rights Reserved